دنیا 6 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 223

اپوزیشن کے احتجاج سے قبل نئی دہلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

اپوزیشن کے احتجاج سے قبل نئی دہلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:51 صبح

انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے مرکزی علاقے میں منگل کو سینکڑوں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے، جبکہ الیکشن کمیشن کے دفتر جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے متنازع عمل کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی مخالف جماعتوں اور نوجوانوں کی مقبول تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ احتجاج گذشتہ ماہ اخبار انڈین ایکسپریس کی اس رپورٹ کے بعد کیا جا رہا ہے، جس میں انتخابی ادارے کے اندر اختلافات کی نشاندہی کی گئی تھی۔

رپورٹ میں ووٹر فہرستوں اور ووٹرز کے اندراج کے طریقہ کار پر اختلافات کا ذکر کیا گیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں پارلیمنٹ اور سرکاری دفاتر کے قریب واقع الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار تعینات دکھائی دیے۔ ان میں سے بعض اہلکاروں کے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی تھے، جبکہ دفتر کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

انڈیا کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخالف جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ کا مارچ صبح 11 بجے پارلیمنٹ سے شروع ہو کر الیکشن کمیشن کے دفتر تک جانا تھا۔