لاہور: قومی ہاکی ٹیم کی مستحکم کارکردگی کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کا خصوصی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ کیمپ میں ملک بھر سے منتخب کردہ 30 سے زائد نوجوان کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
کوچنگ سٹاف نے بتایا کہ فٹ ورک، پاسنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی اسکواڈ میں موقع دیا جائے گا۔
