صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر 204
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 204
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان نے یحییٰ کے واسطے سے نقل کیا ، وہ ابوسلمہ سے ، انھوں نے جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری سے نقل کیا ، انہیں ان کے باپ نے خبر دی کہ انھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ۔ اس حدیث کی متابعت میں حرب اور ابان نے یحییٰ سے حدیث نقل کی ہے ۔
