ہے یہ دل کی صدا یا نبی یا نبی

ہے یہ دل کی صدا یا نبی یا نبی
ہو عطا پر عطا یا نبی یانبی

جس گھڑی روح تن سے جدا ہو میری
ہو وظیفہ میرا یانبی یا نبی

آپ ہی بخشوائیں گے محشر کے دن
ہوں بھلا یا بُرا یا نبی یانبی

آئیں جس دم فِرِشتے میری قبر میں
ہو لبوں پہ ثنا یا نبی یا نبی

مصطفٰےﷺکا اگر چاہتے ہو کرم
مل کے کہہ دو ذرا یا نبی یا نبی

رَدّ کبھی نہ دعا ہو گی اس شخص کی
دے گا جو واسطہ یا نبی یا نبی

اس معینِ حزیں پہ کرم کیجیے
دَر گزر ہو خطا یا نبی یا نبی

Previous ہے ذکرِ سرورِ سدا جہاں میں رفیق Next ہوگئے ہیں دور سب رنج والم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے