تیری شان کیا شاہِ والا لکھوں

تیری شان کیا شاہِ والا لکھوں
کہ ہر ایک بالا سے بالا لکھوں

اے نورِ نبوت کے منبع و مخرج
اندھیرے جہاں کا اجالا لکھوں

خدا نور ہے سارے ارض و سماء کا
میں اس نور کا تجھ کو ہالہ لکھوں

خدا کی خدائی کے شاہکارِ اعظم
میں ذاتِ خدا کا حوالہ لکھوں

تیری ذاتِ اقدس اے خیرالبشر
پسندیدۂِ ربِ اعلیٰ لکھوں

Previous تیری شان پہ میری جان فدا Next تیرے در سے تیری عطا مانگتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے