تیری شان پہ میری جان فدا

تیری شان پہ میری جان فدا
اِک جان تو کیا صد جان فدا

صد جان بھلا ہے چیز ہی کیا
یہ سارا جہاں صد بار فدا

صد بار جہاں بھی کم تر ہے
تیری شان پہ کون و مکان فدا

نہ کون و مکاں سے جی ہے بھرا
یہ مکاں اور لا مکان فدا

دل اب بھی تشنہ حسرت ہے
کروں لوح و قلم کی شان فدا

سب جنت دوزخ حور و ملک
ہر زمن کا ہر انسان فدا

سب عرشی فرشی شمس و قمر
ہر چیز کروڑوں بار فدا

کچھ بھی تو نہیں تیرے قابل
تیری شان کا حق ہو کیسے ادا

سب عالم کی ہر چیز تیری
میں قرباں یا رسول اللہ

Previous تیری رحمتوں کا دریا سر عام چل رہا ہے Next تیری شان کیا شاہِ والا لکھوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے