میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا

mery nabi pyary nabi hy martba bala tera

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا
جس جاء کوئی پہنچانہیں پہنچا وہاں تلوا تیرا

خیرات دیتاہے خدا ہر وقت تیرے نام کی
جس کو ملا جو کچھ ملاجتناملاصدقہ تیرا

یامصطفیﷺ یا مجتبیٰﷺ بھر دیجیئے کاسہ میرا
کر دو کرم رکھ لو بھرم سائل ہوں میں داتاتیرا

رحمت تھی پورے جوش پر میں بھی نہ تھا کچھ بے خبر
تجھ سے تجھی کو مانگ کر اچھا رہا منگتا تیرا

صدیقؓ کا فاروقؓ کا صدقہ ملے عثمانؓ کا
مولا علیؓ کا واسطہ میں دیکھ لوں روضہ تیرا

اے باعثِ ارض و سماچشمِ کرم بر حالِ ما
دیکھے نیازیؔ پھر شاہا وہ گنبد خضراء تیرا

Previous میرے مولا کرم ہو کرم Next میں اپنے نبی کے کُوچے میں چلتا ہی گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے