خدا تو نہیں با خدا مانتے ہیں

خدا تو نہیں با خدا مانتے ہیں
تیری شان سب سے جدا مانتے ہیں

تیری نعت کا حق ادا نہ ہوا ہے
خطاوار ہیں ہم خطا مانتے ہیں

تیرا ذکرِ اقدس ہے تسکیں دلوں کی
تیرا ذکر ذکرِ خدا مانتے ہیں

تیرا نام تریاق سب مشکلوں کا
تیرا نام دل کی جلا مانتے ہیں

تیری اتباع اتباعِ خدا ہے
تیرا حکم حکمِ خدا مانتے ہیں

تو محبوبِ حق تو ہی مطلوبِ حق ہے
تجھے سب جہاں آسرا مانتے ہیں

Previous خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا Next خدا کی خدائی کے اسرار دیکھوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے