خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں

khuda ki azmatein kia hain muhammad mustafa janein

خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمدﷺ مصطفی جانیں
مقام مصطفی کیاہے محمدﷺ کا خدا جانے

صداکرنا میرے بس میں تھی میں نے تو صدا کر دی
وہ کیا دیں گے میں کیا لوں گا سخی جانے گدا جانے

ڈراتا مجھ تو کیوں ہے عذاب قبر سے واعظ
وہاں سرکار آئیں گے خطا جانے عطا جانے

کہا جبرئیل ؑ نے سدرہ تلک میری رسائی تھی
ہیں کتنی منزلیں آگے ،نبی جانیں خدا جانے

مدینے حاضری کی مانگتے رہنا دعایارو
اثر ہو گا نہیں ہو گا نبی جانیں دعا جانے

مجھے تو سرخرو ہونا ہے آقا کی نگاہوں میں
زمانے کاہے کیا ناصرؔ بھلا جانے برا جانے

Previous خدا کی خدائی کے اسرار دیکھوں Next خدا کی قسم آپ جیسا حسیں ابھی چشمِ عالم نے دیکھا نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے