خدا کا ذکر کرے ، ذکر مصطفٰےنہ کرے

خدا کا ذکر کرے ، ذکر مصطفٰےنہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے

در رسول ﷺ پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کوئی سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے

کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں
میرا حبیب ﷺ کرے ، کوئی دوسرا نہ کرے

مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر
خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے

اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں
تمام عمر رہائی کی وہ دعا نہ کرے

نبی ﷺ کے قدموں پہ جس دم غلا م کا سر ہو
قضا سے کہہ دو کہ اِک لمحہ بھی قضا نہ کرے

شعورِ نعت بھی ہو اور زباں بھی ہو ادؔیب
وہ آدمی نہیں جو اِن کا حق ادا نہ کرے

Previous خدا نے دی ہے زباں ذکر مصطفٰےکے لیے Next دیارِ مدح میں الفاظ کا جب کارواں نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے