کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

 کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں
الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

عطا کر دو شان کریمی کا صدقہ
دلا دے الہی رحیمی کا صدقہ

نہ مانگوں گا تجھ سے تو مانگوں گا کس سے
تیرا ہوں تجھی سے دعا مانگتا ہوں

الہی ہمیشہ تو مسرور رکھنا
بلاؤں سے ہم کو بہت دور رکھنا

پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں
میں ان میں تیرا آسرا مانگتا ہوں

ہوا ہے نہ مایوس تیرا سوالی
نہیں تیرے در سے سے گیا کوئی خالی

غریبوں پر تو رحم کر یا الہی
مریضوں کی خاطر شفا مانگتا ہوں

الہی تجھے واسطہ پنجتن کا
ہو شاداب غنچہ دلوں کے چمن کا

یہ دامن ہمارے مرادوں سے بھر دے
کرم کی نظر اک خدا مانگتا ہوں

Previous جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ Next یارسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے