جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے

jab masjid e nabwi ky menar

جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے
اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے

منظر ہو بیاں کیسے؟ الفاظ نہیں ملتے
جس وقت محمدﷺ کا دربار نظر آئے

بس یا د رہا اتنا سینے سے لگی جالی
پھر یا دنہیں کیا کیا انوا ر نظر آئے

دُکھ درد کے ماروں کو غم یا د نہیں رہتے
جب سامنے آنکھوں کے غمخوار نظر آئے

مَکّے کی فضاؤں میں طیبہ کی ہواؤں میں
ہم نے تو جِدھر دیکھا سرکار نظر آئے

چھوڑ آیا ظہوری میں دل و جان مدینے میں
اب جینا یہاں مجھ کو دشوار نظر آئے

 محمد علی ظہوری

Previous جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ Next جب مدینے میں حاضری ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے