ان کے جو غلام ہو گئے

ان کے جو غلام ہو گئے
وقت کے امام ہو گئے

جب بلایا آقا نے
خود ہی انتظام ہو گئے

انبیاء کھڑے ہیں صف بہ صف
مصطفٰے امام ہو گئے

چشمِ بینا ہو تو دیکھ لو
ان کے جلوے عام ہوگئے

مصطفٰے کی شان دیکھ کر
بادشاہ غلام ہو گئے

نام لیوا ان کے جو ہوئے
ان کے اونچے نام ہو گئے

واسطہ دیا جو آ پ کا
میرے سارے کام ہوگئے

Previous اندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے Next اللہ اللہ کے نبی سے فریاد ہے نفس کی بدی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے