دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے

دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے
آنکھوں سے سر ہے قرباں آنکھیں ہیں سر سے صدقے

کہتے ہیں گرد عارض باہم یہ دونوں گیسو
میں ہوں ادھر سے صدقے تو بھی ادھر سے صدقے

کہتا ہے مہر و مہ سے رخ دیکھ کر نبی کا
تو شام سے ہے قرباں میں ہوں سحر سے صدقے

ناف زمیں ہے شہ کا مانند کعبہ روضہ
شرقی ادھر سے قرباں غربی ادھر سے صدقے

بولے ملک جو آدم نازاں ہوئے ولا پر
تم آج ہو فدائی ہم پیشتر سے صدقے

جو مال امیر کا ہے مالک ہیں آپ اس کے
دل آپﷺ پر سے صدقے جاں آپﷺ پر سے صدقے

امیر مینائی

Previous تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ Next اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے