خدا کی قسم آپ جیسا حسیں ابھی چشمِ عالم نے دیکھا نہیں

خدا کی قسم آپ جیسا حسیں
ابھی چشمِ عالم نے دیکھا نہیں

دیارِ نبی کے نظارے نہ پوچھو
چھلک جائے میری نظر نہ کہیں

کسی اور جانب میں دیکھوں گا کیا
میری راہ تم میری منزل تمھی

کرم مجھ پہ آقا کا اتنا ہوا
کسی اور در پر نہ جھکی جبیں

کہاں کر سکا ہوں میں مدحت بیاں
جو باتیں تھی دل میں وہ دل میں رہیں

Previous خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں Next خدا کے قرب میں جانا حضور جانتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے