اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علیؑ علیؑ

اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی
رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں
میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی
اِک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہوا ہے ورد ہمارا علی علی
دنیا میں سب سے عالی گھرانے کے نور ہو
اس واسطے ہے نام تمہارا علی علی
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی
Previous میرا بادشاہ حُسین ہے Next آگیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے