صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی
میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

خدا رکھے آباد اہل نظر کو
محمد ﷺ کا میلاد ہوتا رہے گا

محمدﷺ دیا حق نے اسم گرامی
ہمیں جان سے پیارا ہے یہ نام نامی

وسیلہء رومی وظیفہء جامی
یہی نام ہے یاد ہوتا رہے گا

گدا ہے جو شاہ امم ﷺکی گلی کا
اسے کوئی طعنہ نہ دے مفلسی کا

وہ اجڑا نہیں ہے کرم ہے سخیﷺ کا
حقیقت میں آباد ہوتا رہے گا

Previous صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا Next طرب انگیز ہے راحت فزا ہے کیف ساماں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے