رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں

rehmat e haq hai jalwa figan taiba ky bazaroun main

رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں
مہک رچی ہے جنت کی اسکے پاک نظاروں میں

جن کا ہر دم یاد میں تیری کھویا کھویا گزرے ہے
مجھے بھی آقا شامل کر لو دید کے ان بیماروں میں

چاند کی چاندی دن کا اجالا صلیِ علیٰ کا صدقہ ہے
نورِ محؐمد کی ہی ضیاء ہے عرشِ بریں کے تاروں میں

شانِ محؐمد شانِ خدا ہے آپکی مانند کون ہوا ہے
سب سے بر تر سب سے اعلیٰ قدرت کے شاہکاروں میں

انکی عظمت انکی شوکت کون بتائے کیسے بتائے
انکے خادم انکے درباں رب کے خاص پیاروں میں

محبؔوب کمینہ کیونکر آقا تیری نظر سے گزرے گا
غوث قطب ابدال ولی سب طیبہ کے مے خواروں میں

Previous رب کولوں اساں غم خوار منگیا Next رسولوں میں بایں صورت امام المرسلیں آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے