میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ

میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ
کہاں میں کہاں وہ فضائے مدینہ

میرے کملی والے کی شانیں تو دیکھو
کہ شاہوں کے شاہ ہیں گدائے مدینہ

چلو رب کے دربار میں گڑ گڑائیں
ہمیں کملی والا دکھائے مدینہ

ملائک کی سانسیں معطر ہوں جس سے
ہے کتنی مطہر ہوائے مدینہ

بھلا اس کا حج کیسے مقبول ہو گا
جو مکہ تو جائے نہ جائے مدینہ

ہماری کیا پوچھتے ہو عزیزو
ہمیں ہر گھڑی یاد آئے مدینہ

Previous میں تو خود ان کے در کا گدا ہوں Next میں کہاں اور تیری حمد کا مفہوم کہاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے