کیا عجب چاشنی ہے محؐمد کے شہر میں

کیا عجب چاشنی ہے محؐمد کے شہر میں
ہر چیز دیدنی ہے محؐمد کے شہر میں

نوری فرشتے طیبہ میں پھیلے ہیں چار سو
کیا خوب روشنی ہے محؐمد کے شہر میں

ہم سے گنہگاروں کی قسمت تو دیکھئے
جنت خریدلی ہے محؐمد کے شہر میں

اشکوں کی نہر وردِ محؐمد سے سینچ کر
سوغات بھیجنی ہے محؐمد کے شہر میں

محبوؔب کو بھی آقا غلامی کا شرف دے
خیرات مانگنی ہے محؐمد کے شہر میں

Previous کیا جھومتے پھرتے ہیں مے خوار مدینے میں Next کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے