کبھی ان کی خدمت میں جا کے تودیکھو

kabi un ki khidmat main ja ky to dekho

کبھی ان کی خدمت میں جا کے تودیکھو
در مصطفی ﷺکھٹکھٹاکے تو دیکھو

جوابِ صدا تم کو فوراًملے گا
انہیں صدقِ دل سے بلاکے تودیکھو

وہ چاہیں تولمحوں میں بگڑی بنادیں
ادب سے انہیں کچھ بتاکے تودیکھو

دعاخالی لوٹے یہ ممکن نہیں ہے
دعاکے لیئے ہاتھ اٹھاکے تودیکھو

وہ ہیں غم نصیبوں کا واحد سہارا
انہیں اپنادکھڑا سناکے تودیکھو

وہ آنسو کسی کے نہیں دیکھ سکتے
ندامت سے آنسو بہاکے تو دیکھو

چھپالیں گے تم کو وہ کملی میں اپنی
انہیں فرد عصیاں دکھاکے تو دیکھو

تڑپ کر لپٹ جاؤقدموں سے ان کے
میرامشورہ آزماکے تو دیکھو

اندھیرابہت دور بھاگے گا تم سے
چراغِ عقیدت جلاکے تودیکھو

نہ معلوم اقبال ؔ کیاتم کو مل جائے
انہیں نعت اپنی سناکے تودیکھو

Previous قصیدہ نور Next کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے