39- المقیت

المقیت نام کا مطلب
المقیت نام کا مطلب ہےروزی پہنچانے والا

المقیت نام کے فائدے
حصول مقصد کے لیے خالی آب خورے پر سات مرتبہ یا اَلْمُقِیْتُ پڑھ کر دم کرے پھر اس آب خورے میں پانی پییے تو انشااللہ تعالی مقصد حاصل ہو گا

المقیت نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
مُقِیْتُ
کے معنی نگہبان و عطائے قوت میں توانائی رکھنے والا۔ ان ہی معنی میں یہ آیت ہے
وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ مُّقِیْتًا (النساء: ۸۵)
’’اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘
مُقِیْتُ قوت سے بھی ہے، قوت غذا کی اس مقدار کو کہتے ہیں ، جو جزوِ بدن ہو سکے اور صحت قوت کے قیام کا ذریعہ بن سکے۔
مُقِیْتُ وہ ہے، جو جملہ قوائے بدن کو توانائی دیتا ہے۔
مُقِیْتُ وہ ہے، جو قوائے روحانی کو غذا بخشتا ہے۔
مُقِیْتُ وہ ہے، کہ نباتات و جمادات و حیوانات۔ جن و ملک اپنی اپنی طبعی ساخت اور اقتضائے فطرت کے مطابق اس کی روزی سے پل رہے، بڑھ رہے، نشوونما پا رہے ہیں ۔
دماغ کی غذا، قلب کی غذا، روح کی غذا کو وہی مہیا کرتا ہے اور اسی کی غذا سے ان کی تربیت و تقویت و تنویر ہوتی ہے۔


AL-MUQEET MEANING IN ENGLISH
The Sustainer, The Nourisher, The One who has the Power

Previous 38- الحفیظ Next Remember the Poor in the joys of Eid | Emotional Heart Touching Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے