87- الجامع
Al-Jaame
الجامع نام کا مطلب
الجامع نام کا مطلب ہے صرف ایک
الجامع نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
جمع کے معنی بعض شے کو بعض سے قریب تر کر دینے کو کہتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اجزاء مادہ کو جمعیت دی۔
اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اربعہ عناصر کو باوجود مختلف مزاج ہونے کے جمع فرمایا۔
اللہ تعالیٰ ہی ہے ہے جس نے نباتات و معدنیات میں مختلف اقسام کی تاثیریں جمع فرما دیں ۔
اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے زمین پر لاکھوں کروڑوں اقسام کے نباتات و حیوانات کو جمع فرما دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے سطح فلک پر کروڑوں اجرام سماوی کو ان کی باہمی کشش اتصال سے جمع فرما دیا ہے۔
﴿رَبَّنَآ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ﴾ (آل عمران: ۹)
’’اے ہمارے پروردگار! تو سب انسانوں کو اس دن میں جمع کرنے والا ہے۔ جس میں ذرا بھی شبہ نہیں ۔‘‘
﴿اِنَّ اللّٰہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْکٰفِرِیْنَ فِیْ جَہَنَّمَ جَمِیْعَا﴾ (النسآء: ۱۴۰)
’’بے شک اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔‘‘
﴿اللّٰہُ یَجْمَعُ بَیْنَنَا وَاِِلَیْہِ الْمَصِیْرُ﴾ (الشوریٰ: ۱۵)
’’اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور اس کی طرف لوٹنا ہے۔‘‘
مخالفین کو ملا دینے والا۔ متفرقین کو اکٹھا کرنے والا وہ دن۔
﴿یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ﴾ (المائدۃ: ۱۰۹)
’’جبکہ اللہ سب رسولوں کو جمع کرے گا۔‘‘
﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ﴾[1] (الجمعۃ: ۹)
’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان ہو تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑے چلے آؤ۔‘‘
اللہ تعالیٰ جامع ہے اور اسی نے جمع کو اپنے بندوں کو جمع ہونے کا دن بنایا ہے۔
اللہ تعالیٰ جامع ہے اور وہی جمعہ کے دن سب سے بڑا اجتماع اولین و آخرین مرسلین و مکرمین کا میدان قیامت میں منعقد فرمائے گا۔
اسم ہذا سے تخلق کرنے والوں کو سب سے پہلے جمعیت خاطر حاصل کرنی چاہیے اور پھر کمالات کی طرف متوجہ ہوکر جامعیت کی شان پیدا کرنی چاہیے۔
AL-JAMEE MEANING IN ENGLISH
The Gatherer, The Unifier, The One who gathers the creatures on a day that there is no doubt about, that is the Day of Judgment