آج آئے نبیوں کے سردار مرحبا

آج آئے نبیوں کے سردار مرحبا
مرحبا آئے قافلہ سردار مرحبا
آمنہ کے دلبر و دلدار مرحبا
مرحبا آئے محبوب غفار مرحبا

شاد ہو کہ آمد خیرالورا ہے آج
غم کے مارے بول اٹھے غم خوار مرحبا
سبز پرچم ہاتھ میں لہرا کے سب بولو
مکی مدنی اے عربی سردار مرحبا

جھومتا ہے وجد میں کعبہ خوشی میں آج
کہ رہے ہیں ممبر و مینار مرحبا
بس گئ ہے وادئ جان میں نئ مہک
تیری آمد پرشاہ ابرار مرحبا

دو عبید بے ہنر کو نعت کا شعور
کر رہا ہے پیار سے تکرار مرحبا

Previous آپکے پاؤں چوم کر رُوئے زمیں نکھر گیا Next آج کی رات ضیاؤں کی ہے بارات کی رات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے