رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ
رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
آ جائے گا اک روز بھی طیبہ سے بلاوا
ہر وقت مدینے کی دعا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
بھر جائے گا کشکول مرادوں سے تیرا بھی
بنکر مرے آقا کا گدا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
مایوس نہ ہو یہ میرے لجپال کا در ہے
ہے کس لیے خاموش کھڑا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
سرکار سے سرکار کو مانگوں گا نیازی
سرکار نے جس وقت کہا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
الحاج عبدالستار نیازی
