بیمار مدینہ ہوں سرکار کرم کردو

بیمار مدینہ ہوں سرکار کرم کردو
عاصی ہوں کمینہ ہوں سرکار کرم کر دو

ہر سمت مدینے میں رحمت ہی برستی ہے
میں غم کا خزینہ ہوں سرکار کرم کر دو

ہو نظر کرم آقا حسنین کہ صدقے سے
میں ٹوٹتا زینہ ہوں سرکار کرم کر دو

یہ میری تمنا ہے طیبہ میں ٹھکانہ ہو
حب دار مدینہ ہوں سرکار کرم کر دو

دل عشق محمد میں دن رات تڑپتا ہے
طالب مدینہ ہوں سرکار کرم کر دو

دیدار نبی اظہر ہر دل کی تمنا ہے
بیتاب درینہ ہوں سرکار کرم کر

محمد اظہر

Previous اللہ ہو اللہ ہو بندے ہردم اللہ ہو Next چل نبی دے در تے دیکھیں نظارے نور دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے