میں سو جاؤں یا مصطفٰی کہتے کہتے

میں سو جاؤں یا مصطفٰی کہتے کہتے
کھلےآنکھ صلی علیٰ کہتے کہتے

میں والیل پڑھنے لگا بے خودی میں
تیری زلف کا ماجرا کہتے کہتے

قیامت میں جب میں نے حضرت کو دیکھا
تڑپنے لگا والضحیٰ کہتے کہتے

نبی کی زیارت مد ینے میں ھو گی
مد نیے یہی چل دیا کہتے کہتے

ہزارو ہویئں مشکلیں میری آساں
فقط ایک مشکل کشا کہتے کہتے

وہ مالک ہے سب کا وہ بخشے گا سب کو
بُرا کہتے کہتے بھلا کہتے کہتے

Previous میں گذرتا ہی گیا راہ تھی پرخم پرخم Next میں تو خود ان کے درکا گدا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے