لب پر میرے محمد کا نام آئے گا ﷺ

لب پر میرے محمد کا نام آئے گا ﷺ
زندگی میں جو مشکل مقام آئے گا

دی خبر آمِنہ کو یہ جبریل نے
تیرے گھر انبیاء کا امام آئے گا

کوئی مانے نہ مانے مگر حشر میں
صرف نام محمد ہی کام آئے گا ﷺ

تیرگی روشنی میں بدل جائے گی
قبر میں جب وہ ماہِ تمام آئے گا

گر بلایا مجھے سر کا ر نے
پھر نہ واپس یہ اُن کا غلام آئے گا

Previous لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے Next میں ہوں غمِ طیبہ میں گرفتار چناچہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے