وجہِ تخلیقِ دو عالم

وجہِ تخلیقِ دو عالمﷺ، عالم آرا ہو گیا
آج دنیا کو غمِ دنیا گوارا ہو گیا

ڈوبنے والے نے اُن کا نامِ نامی جب لیا
موج ساحل بن گئی طوفاں کنارا ہو گیا

اللہ اللہ نشۂ صہبائے الفت کا سُرور
دل کی آنکھیں کُھل گئیں اُن کا نظارا ہو گیا

مرحبا اے وسعتِ ذ یلِ خطا پوشِ نبیﷺ
عاصیوں کو منہ چھپانے کا سہارا ہو گیا

شوق سے مجھ کو فرشتے لے چلیں سوئے جحیم
میں نہ بولوں گا اگر اُن کو گوارا ہو گیا

بس ابھی ہوتے ہیں طے یہ نیک و بد کے مرحلے
آپﷺ یہ فرما تو دیں تحسیؔں ہمارا ہو گیا

Previous واہ کیا جودوکرم ہےشہ بطحا تیرا Next وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے