اے صبا لے جا سلام پنجتن

اے صبا لے جا سلام پنجتن
اے صبا لے جا سلام پنجتن
کہ رہے ہیں یہ غلام پنجتن

ہے تمھارے در کے یہ سارے فقیر
بھیک دو آقا بنام پنجتن

عاشقوں کے گھر میں آئیں گے ضرور
کر کے دیکھو اہتمام پنجتن

اشک یوں پلکوں پے سجدہ کر گئے
آنکھ کو ہے احترام پنجتن

رحمتیں آغوش میں لیں گی اسے
ہو گا جس دل میں قیام پنجتن

جب پکارو مشکلوں کو ٹال دے
بخدا ہے یہ بھی کام پنجتن

آﺅ شاہِ کربلا کی یاد میں
ہم منائیں آج شام پنجتن

Previous اے شافعِ امم شہ ذی جاہ لے خبر Next اے کاش مقدر میں وہ دن بھی ہوا کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے