88- الغنی

Al-Ghani

الغنی نام کا مطلب
الغنی نام کا مطلب ہے بڑا بے نیاز و بے پروا

الغنی نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
غَنِیْ غَنَائً غَنْیانا کثرتِ مال و اسباب کی وجہ سے جو کسی کا دستِ نگر نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ کا نام غنی اس لیے ہے کہ وہ اپنی مخلوق میں سے کسی شخص، کسی شے کا محتاج نہیں ۔ غنی مطلق وہی ہے:
﴿فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴾ (آل عمران: ۹۷)
’’اللہ تو جملہ عوالم سے مستغنی ہے۔‘‘
قرآن مجید پر غور کرو، یہ اسم پاک اسم حمید، کریم، حلیم کے ساتھ مستعمل ہوا ہے۔
اللہ تعالیٰ غنی ہے اور جملہ نعوت و محامد و جلال و کمال کا مالک ہے۔
اللہ تعالیٰ غنی ہے اسے مخلوق سے کوئی احتیاج نہیں بلکہ وہ اپنے جود و کرم اور فضل و افضال سے سب کو سب کچھ دینے والا ہے۔
اللہ تعالیٰ غنی ہے اور بایں ہمہ سائلوں کے سوال اور گداؤں کی درخواستوں کو وہ سنتا ہے۔ پورا کرتا ہے، سب کی برداشت کرتا ہے۔
﴿وَاللّٰہُ الْغَنِیُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَائُ﴾ (محمد: ۳۸)
’’اللہ غنی ہے اور سب فقیر و حاجت مند ہیں ۔‘‘
بے شک اللہ تعالیٰ ہی غنی ہے اور سب کے سب اس کے محتاج ہیں ۔ نَحْنُ اَغْنِیَائُ ہم غنی ہیں ۔ کا نعرہ انہوں نے لگایا جو معرفت سے بے بہرہ تھے، مگر جنہوں نے غنی مطلق کی آسان سر پر رکھا اور خود کو دنیا سے مستغنی جانا وہ سب کی نگاہوں میں غنی نظر آئے۔
﴿یَحْسَبُہُمُ الْجَاہِلُ اَغْنِیَآئَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُہُمْ بِسِیْمٰہُمْ﴾ (البقرۃ: ۲۷۳)
’’نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مال دار خیال کرتے ہیں ، آپ ان کے چہرے دیکھ کر اندازہ سے انہیں پہچان لیں گے۔‘‘


AL-GHANI MEANING IN ENGLISH
The All Rich, The Independent, The One who does not need the creation

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button