73- الاول
Al-Awwal
الاول نام کا مطلب
الاول نام کا مطلب ہے سب سے پہلا
الاول نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
اوّل اصل میں اوأل (مہموز الاوسط) تھا یا بقول بعض ووأل تھا بمعنی مخستین۔
اللہ تعالیٰ اول ہے۔ جملہ موجودات پر اس کی ہستی کو تقدم حاصل ہے اور جس قدر اوائلِ اضافیہ موجود ہیں وہ سب اس سے بعد کے ہیں ۔ بدایات کی ابتداء اُسی کی اولیت سے ہے اور اس کی اولیت ہر ایک ابتداء سے برتر و بعید تر ہے۔ ذہنی و خارجی، فرضی و عقلی موجودات کی ابتداء اسی کی اولیت سے ہے۔
اللہ تعالیٰ اوّل ہے اور ماسویٰ کا ترتب اسی کی وجہ سے ہے۔
اللہ تعالیٰ اوّل ہے اور ہر شے کی اصل کا رجوع اسی جانب ہے۔
AL-AWWAL MEANING IN ENGLISH
The First, The One whose Existence is without a beginning