انبیا کو بھی اجل آنی ہے

انبیا کو بھی اجل آنی ہے
مگر ایسی کہ فقط آنی ہے

پھر اُسی آن کے بعد اُن کی حیات
مثل سابق و ہی جسمانی ہے

روح تو سب کی ہے زندہ ان کا
جسم پر نور بھی روحانی ہے

اوروں کی روح ہو کتنی ہی لطیف
اُن کے اجسام کی کب ثانی ہے

پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھی
روح ہے پاک ہے نورانی ہے

اس کی ازواج کو جائز ہے نکاح
اس کا ترکہ بٹے جو فانی ہے

یہ ہیں حَیّ ابدی ان کو رضؔا
صدق وعدہ کی قضا مانی ہے

Previous اللهمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ Next اللہ نبی دا نام لئے اللہ نبی دا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے