جرائم 4 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 236

گوادر میں دوست کی میت فیصل آباد پہنچانے والا لاہور کا شہری خود بھی قتل

گوادر میں دوست کی میت فیصل آباد پہنچانے والا لاہور کا شہری خود بھی قتل

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:58 شام

متاثرہ خاندان کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد احمد 20 سال سے گوادر میں آٹو الیکٹریشن کی ورکشاپ پر کام کرتے تھے۔ وہاں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک دوست کو نامعلوم مسلح افراد نے 23 اکتوبر کو قتل کیا تو احمد نے اس کی میت کو کفن پہنا کر اس کے آبائی شہر فیصل آباد روانہ کیا۔

لیکن 28 اکتوبر کو احمد بھی نامعلوم مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور ان کی میت پولیس نے لاہور پہنچائی۔

بلوچستان میں کئی دہائیوں سے امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دوسرے صوبوں سے وہاں روزگار کمانے کے لیے آنے والوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے آئے روز بڑے پیمانے پر آپریشنز کے باوجود یہ سلسلہ تھم نہیں سکا۔

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں اور انتہا پسندوں نے کچھ عرصہ قبل ایک مسافر ٹرین پر بھی بڑا حملہ کیا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

اس کے بعد بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں انتہا پسندی کے علاوہ تعصبانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد احمد 20 سال سے گوادر میں روزگار کما رہے تھے (انڈپینڈنٹ اردو)