یہ کس نے پکارا محمد محمد بڑا لطف آیا سویرے سویرے

ye kis ny pukara naam e muhammad

یہ کس نے پکارا محمدﷺ محمدﷺ
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

خدا کی قسم اُنؐ کو موجود پایا
جو سر کو جھکایا سویرے سویرے

خبر جن کے آنے کی نبیوؑ ں نے دی تھی
وہ محبوؐب آیا سویرے سویرے

مبارک ہو اے آمنہ بی کہ تم نے
بڑا اوج پایا سویرے سویرے

علوم لطافت کلیم نزاکت
بہار آ گئی جب وہ تشریف لائے

سراپائے رحمت وہ جان بہاراں
زمانے پے چھایا سویرے سویرے

خیال محمد ﷺ میں نیند آگئی
جب قرار آگیا بے قراری کو میری

کیے سبز گنبد کے میں نے نظارے
یہ دل جگمگایا سویرے سویرے

سحر سر بسجدہ ہے شب سربسجدہ
دو عالم جھکے میرے آقاؐ کے در پر

قمر رات بھر اُن کے روزے پے گھوما
تو خورشید آیا سویرے سویرے

نماز محبت ادا کر رہا تھا
تصور میں تھے سامنے کملی ؐوالے

شکیلؔ حاصل زندگی تھا وہ سجدہ
جو سر کو جھکایا سویرے سویرے

Previous یہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے Next یہ کہتی تھی گھر گھر میں جا کر حلیمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے