تیرا ذکر میری ہے زندگی تیری نعت میری ہے بندگی

تیرا ذکر میری ہے زندگی تیری نعت میری ہے بندگی
یہی ابتداء یہی انتہا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

آئے غم جدھر سے ادھر گئے میرے بگڑے کام سنور گئے
میں نے جب زبان سے یہ کہا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

ہو قریب فاصلہ دور کا ہو کرم یہ رب غفور کا
ہو دیدار آج حضورﷺ کا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

میں تھا کیا مجھے کیا بنا دیا مجھے عشقِ احمدﷺ عطا کیا
ہو بھلا حضورﷺکی آل کا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

میں غلام ابن غلام ہوں میں تو پنجتن کا غلام ہوں
میرا رہنما میرا پیشوا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

مرے جب سجنؔ تو ہے یہ دعا میرے لب پے ہو نام مصطفیﷺ
میری قبر پے ہو لکھاہوا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ

Previous تو ہے وہ غوث کہ ہرغوث ہے شیدا تیرا Next تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یارسول اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے