انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے

un ka mangta houn jo mangta hony nhi dety

انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے

میری ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کو تماشا نہیں ہونے دیتے

اپنے منگتوں کی فہرست میں رکھتے ہیں مجھے
مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے

بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے

ہے یہ ایمان کے آئینگے لحد میں میری
اپنے منگتوں کو وہ تنہا نہیں ہونے دیتے

میرے حالات بھی یارو مرے دشمن ٹھہرے
مجھ کو دیدارِ مدینہ نہیں ہونے دیتے

حکم کرتے ہیں تو ملتے ہیں یہ مقطعے شاکر
آپ نہ چاہیں تو مطلع نہیں ہونے دیتے

Previous ان آنکھوں نے چوما غبارِ مدینہ Next انکی گلی میں کیا کچھ دیکھا پوچھنے والی بات نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے