ان آنکھوں نے چوما غبارِ مدینہ

ان آنکھوں نے چوما غبارِ مدینہ
ہاں ہم نے بھی دیکھا دیارِ مدینہ

ہیں کتنی معطر مدینے کی گلیاں
کہ جنت بھی مانگے بہارِ مدینہ

ہے کعبہ بھی جلوۂِ احمد سے روشن
مگر اللہ اللہ نکھارِ مدینہ

کہیں جذبِ دل نہ حواسوں کو کھو دے
کہ دکھنے لگے ہیں مینارِ مدینہ

الہیٰ تو جنت جسے چاہے دے دے
مقدر میں لکھ دے ہمارے مدینہ

Previous امام الانبیا تم ہو رسول مجتبی تم ہو Next انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے